آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو قتل کردیا

تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چک شہزاد کے پوش علاقے میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی جس میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے اپنی زوجہ کو قتل کردیا۔

  یوتھ ویژن نیوز کے مطابق ملزم شاہ نواز امیر نے فارم ہاؤس نمبر 46 میں اپنی 37 سالہ بیوی سارہ کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔ ملزم واردات کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے چھاپہ مار کر اسے حراست میں لے لیا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: نئی گاڑیوں کی قیموں میں اضافے کا امکان ،نئی قیمت کیا ہوگی؟

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ورزش والے فولادی ڈمبل مار مار کر بیوی کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی ایف آئی آر درج کی جائے گی اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے ان سے آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ شاہنواز معروف سینئر صحافی ایاز امیر کا بیٹا ہے جو چک شہزاد میں رہائش پذیر تھا۔ اس کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی۔

واقعے کے بعد سینئر صحافی ایاز امیر نے بیٹے کی رہائش گاہ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا واقعہ ہے کہ کبھی کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، مجھے جب اس کی اطلاع ملی اس کے بارے میں بتا نہیں سکتا یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے

یہ بھی پڑھیں: شوہردوسری خاتون کےساتھ پکڑا گیا،بیوی نےشوہرکوجوتوں سےپیٹ ڈالا،ویڈیووائرل

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا بیٹا ملزم شاہنواز نشے میں تھا یا نہیں اس حوالے سے کیا کہیں گے؟ یہ سب لیگل چیزیں ہیں میں اس پر کچھ بھی نہیں کہوں گا بس یہ کہوں گا کہ ایسا صدمہ کسی کو نہ ملے۔

دریں اثنا مقتولہ سارہ کا پولی کلینک اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا جس کے مطابق مقتولہ سارہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات تھے، پوسٹ مارٹم میں سارہ کے سر پر زخم کی بھی تصدیق ہوئی تاہم فوری طور پر سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے سائرہ کے موت کے تعین کے لیے فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سارہ کے جگر، دل، پھیپڑے، تلی، معدے سے سیمپلز لیے گئے ہیں، فرانزک کے لیے سیمپلز پنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com