پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی
یوتھ ویژن نیوز ( ثاقب غوری سے ) عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پیٹرول کی قیمت گزشتہ 9 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 80 اعشاریہ 76 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ برنٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی کم ہوکر 87 اعشاریہ 85 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہردوسری خاتون کےساتھ پکڑا گیا،بیوی نےشوہرکوجوتوں سےپیٹ ڈالا،ویڈیووائرل
یاد رہے کہ خام تیل کی رواں سال جنوری کے بعد یہ سب سے کم قیمت ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں مزید کم ہوسکتی ہیں۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کیلئےخوشخبری،گوگل کا پاکستانیوں کو ہزاروں اسکالرشپس دینےکااعلان
Load/Hide Comments