ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور قومی احتساب بیورو (NAB)ملتان کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کے حوالے سے واک
بہاول پور: (یاسر ملک سے )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور قومی احتساب بیورو (NAB)ملتان کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ صادق ڈین ماڈل ہائی سکول بہاول پور سے فرید گیٹ بہاول پور تک آگاہی واک منعقد کی گئی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن ظہور احمد چوہان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) ایلمنٹری بہاول پور نصیر احمد سیال، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب ملتان سید مہر علی شاہ گیلانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) ڈاکٹر منور حسین، اساتذہ کرام اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ واک سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے قوموں کی ترقی و خوشحالی میں دیانتدار ی کو اہم ستون قرار دیا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ا یجوکیشن ظہو راحمد چوہان نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو تابناک مستقبل کے حصول کے لئے کرپشن کے خلاف متحد ہونے پر زور دیا تاکہ ملک و قوم کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہو۔ اس موقع پر طلباء کے اندر ایمانداری کے اسلوب کو اجاگر کرنے کے لئے (Colouring Book Activity)مختلف رنگوں کے ذریعے اپنی زندگی ایمانداری کے سنہرے اصولوں کے مطابق گزارنے کے لئے مختلف سرگرمیاں بھی کروائی گئیں۔