آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

 روس کو یوکرائن میں شکست، پیوٹن نے ریزرو فوج طلب کرلی

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) یوکرائن روس جنگ کے سات ماہ میں شکست کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے  سات لاکھ ریزرو فوج طلب کرلی

اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ٹیلی وژن پر خطاب میں کہا ہے کہ روس کے پاس جواب دینے کے لیے بہت سے ہتھیار ہیں’۔ اور یہ کہ وہ بلف نہیں کر رہے ۔۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ کی موت کی سچی پیشگوئی کرنےوالی نجومی نےبادشاہ چارلس کیلئے پیشگوئی کردی

انھوں نے مغرب پر روس کے خلاف جوہری بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا۔ولادیمیر پوتن کا کہنا تھا کہ انھوں نے کہا کہ وہ دونباس میں ‘اپنے لوگوں’ کا دفاع کر رہے تھے۔ روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں میں لوگ نیو نازیوں کے زیر تسلط نہیں رہنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا ‘ہم اپنے لوگوں کا دفاع کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کریں گے۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ مغرب یوکرین اور روس کے درمیان امن نہیں چاپتا۔

پیوٹن کا قوم سے خطاب مشرقی اور جنوبی یوکرین میں روس کے زیر کنٹرول علاقوں کی جانب سے روس کے اٹوٹ انگ بننے کے لیے ووٹنگ کرانے کے منصوبے کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ کریملن کی حمایت یافتہ چار خطوں کو نگلنے کی کوششیں یوکرین کی کامیابیوں کے بعد ماسکو کے لیے جنگ کو بڑھانے کا مرحلہ طے کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدرنےاقوام متحدہ میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیراٹھا دیا

ریفرنڈم، جن کی جنگ کے پہلے مہینوں سے ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، جمعہ کو لوہانسک، کھیرسن اور جزوی طور پر روس کے زیر کنٹرول زاپوریزہیا اور ڈونیٹسک علاقوں میں شروع ہوں گے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مشرقی اور جنوبی یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈم کرانے کے روسی منصوبوں کو  فضول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا  ہے

 دوسری طرف روس کے زیر قبضہ شہر انرودر میں یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ارد گرد گولہ باری جاری ہے۔  نیوکلیئر پاور پلانٹ  کے بنیادی ڈھانچے کوگولہ باری سے نقصان پہنچا ہے جبکہ دنیا کو تشویش ہے کہ تابکاری کے اخراج  سے بڑی تباہی ہوسکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com