بہاولپورکی یونین کونسل 17 مئیر بہاولپور کی توجہ کی منتظر
بہاولپور (فیاض رحیم سے ) بہاولپور یونین کونسل نمبر 17 ، گلی نمبر 7 پہاڑیوں والی کچی مہاجر کالونی شاہدرہ میں تقریبا 2 ماہ سے میں ہول کی سلیب ٹوٹی ہوئی ہیں، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کچھ پتھر رکھ کر عوم کو کسی حادثہ سے بچانے کی کوشش کرتے نظر آئے ہیں۔ جبکہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ غائب ہے، جب کہ اس یونین کونسل نے عوام نے مسلم لیگ ن کے چوہدری عمران کو کامیاب کروایا جن کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے لیکن چئیر مین یونین کونسل نے کبھی بھی اپنے علاقے کی خبر نا لی ہے، اور مئیر بہاولپور کا تعلق بھی مسلم لیگ ن سے ہے لیکن سوائےجھوٹے دعوں اورسوشل میڈیا پر سب اچھے کے علاوہ عملی طور پر کوئی کام نظر نہیں آرہا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے سب سے بڑی دکھ کی بات یہ ہے کہ ٹوٹی ہوئی سلیب مسجد کے دروازے کے سامنے ہے ۔ اہل علاقہ کا ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ مسجد کے سامنے کم از کم فوری طور پر سلیب لگوا دی جائیں تاکہ نمازی حضرات کو پریشانی سے بچایا جاسکے اور مسجد میں نماز کے دوران نالی سے آنے والی بدبو اور تعفن سے بھی بچا جاسکے۔