پارلیمنٹرینزکی گاڑی ٹیکس سے مستثنی،موٹروے پرمفت سفرکرینگے،نوٹیفیکشن جاری

یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے )حکومت نے لاہوراسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والے پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں پر ٹول ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اب پارلیمنٹ ممبرز اپنا تعارف کروا کے بغیر ٹیکس دیئے ٹول پلازے سے جا سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی وے  اتھارٹی نے پارلیمنٹرینز کو ٹول ٹیکس سے مستشنیٰ قرار دے دیاہے۔ اس روٹ پر ایک طرف کا ٹیکس 1000 روپے ہے

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا گروپ کپیٹن ابھینندن کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ

 پارلیمنٹ ممبران کی گاڑیاں اب اپنا تعارف کروا کے ٹول پلازہ سے جاسکیں گی۔

نیشنل ہائی وے کونسل کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس سے استشنیٰ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں: 50 کروڑسےکم کرپشن کے کیسزنہیں لیں گے،نیب کا اعلامیہ جاری

واضح رہے کہ اس سے قبل ایم 2 موٹروے پر پارلیمنٹرینز پر ٹیکس چھوٹ کو ختم کیا گیاتھا۔ جس کے تحت پارلیمنٹ ممبرز کو بھی عام عوام کی طرح ٹول سے گزرنے پر مقررہ فیس ادا کرنا پڑتی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com