پاکستان میں کورونا وائرس کے بعدایک اورموذی وائرس سراٹھا لیا

 یوتھ ویژن نیوز( عمران قذافی سے ) ملک بھر کے زیادہ تر علاقوں میں پولیو وائرس کے دوبارہ سر اٹھا لیا

ذرائع نے بتایا کہ پشاور، سوات، راولپنڈی کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی طرح بنوں، جنوبی وزیرستان کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام ہائیکورٹ نےاحسن اقبال کواسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں بری کردیا

بتایا گیا ہے کہ رواں برس بنوں کے سیوریج میں آٹھویں بار پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ پشاور کے سیوریج میں چوتھی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ اسی طرح رواں برس راولپنڈی اور سوات کے سیوریج میں تیسری بار پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق متاثرہ شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے نمونے 30 اگست تا 8 ستمبر لئے تھے۔ اسی طرح رواں برس 27 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں برس خیبرپختونخوا کے 17، پنجاب کے 8،

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت گرانےکیلئےپلان تیار،ن لیگی رہنما کا انکشاف

 سندھ کے 1 اور اسلام آباد کے بھی 1 ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیوریج سیمپلز میں موجود پولیو وائرس کی جینیاتی تشخیص جاری ہے۔ یاد رہے کہ سال 2021 میں 65 ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com