عمران خان سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں،مولانافضل الرحمان

یوتھ ویژن نیوز : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے، اسلیے ٹرانس جینڈر بل کی وجہ سے کسی سیاسی جماعت پر تنقید نہیں کروں گا۔ فضائی معائنے میں کوئی راستہ نہیں دیکھا ہر جگہ پانی ہی دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا گروپ کپیٹن ابھینندن کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ
اس لیے حکومت کا فرض ہے کہ امدادی سامان کو عوام تک لازمی پہنچائیں۔ انہوں نے سماجی تنظیموں کو خدمات پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ مہنگائی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس پر قابو پانے کی پوری کوشش کررہی ہے لیکن سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ عمران خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ( عمران خان) پر فرد جرم عائد ہونے جارہی ہے جس کی وجہ سے وہ سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ،ماڈل ایان علی کو دبئی میں دل کا دورہ
انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو جس پارٹی نے معاہدے کرکے آئی ایم ایف کے حوالے کردیا۔ آج وہ کہتی ہے کہ ہم ملک کو آزاد کرائیں گے۔