آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ،ماڈل ایان علی کو دبئی میں دل کا دورہ

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک سے ) معروف ماڈل ایان علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دبئی میں قیام کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا تاہم بروقت علاج اور طبی امداد سے ان کی جان بچ گئی۔

 رپورٹ کے مطابق  کئی سیاسی کہانیوں کی  مین کردار اور کسی وقت  شوبز انڈسٹری کی صف اول کی ماڈل ایان علی نے اپنی دل کی بیماری میں مبتلا ہونے اور پھر اپنے ذہنی مسائل اور امراض سے چھٹکارے کی داستان سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کےاعلان سے قبل اسلام آباد سیل

ایان علی نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کس طرح اپنا وزن کم کیا ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سخت ورزشیں کررہی ہیں۔ ایان علی نے بتایا تھا کہ وہ پی ٹی ایس ڈی (پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر) کا شکار تھیں جس کے بعد ان کا وزن 60 کلو سے 100 کلو تک چلا گیا تھا لیکن اب وہ اپنی سخت ورزش کے معمول کے بعد 58 کلوگرام ہو چکی ہیں۔

ایان نے مزید بتایا کہ 2015 میں عدالتی کیس کے بعد ان کی دماغی صحت گرنے لگی تھی اور اگلے دو سالوں تک ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈپریشن، ذہنی تناؤ اور اضطراب بڑھتا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا گروپ کپیٹن ابھینندن کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ 2015 میں منی لانڈرنگ کیس کے بعد ایان علی کو بے پناہ شہرت ملی، انہیں اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

ماڈل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ منی لانڈرنگ، قتل، دہشت گردی ہر ہفتے مجھے ایک نئے جعلی کیس سے نمٹنا پڑتا تھا جیل کے دنوں کے جسمانی و ذہنی تشدد کی باقیات بھی ساتھ رہتیں اور نیشنل ٹی وی پر غلیظ ترین کردار کشی مسلسل تنہا رہنے پر مجبور کرتی تھیں۔

ماڈل نے کہا کہ اسے گھبراہٹ کے دورے پڑنے لگے جس کی وجہ سے کھانے کا تناؤ مزید بڑھ گیا لہذا ہر بیماری کا علاج خوش خوراکی میں تلاش کیا اور اس کا انجام یہ ہوا کہ وزن بڑھتے بڑھتے 90 کلو تک جا پہنچا تاہم ای سی ایل سے نکلنے اور دبئی پہنچنے کے کچھ ہی ماہ بعد پہلا دل کے دورے کا سامنا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com