معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو دنیا سے کوچ کر گئے

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک سے ) معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور کامیڈین راجو شری واستو دنیاسے کوچ کر گئے۔ ان کی عمر 58 برس تھی۔

یہ بھی پڑھیں: روتے بچوں کو 5 منٹ میں بچے کو سلانےکا طریقہ

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راجو شری واستو 10 اگست کو جم میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔

طبیعت نا سازی کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے۔

راجو شری واستو نے 1980  کی دہائی میں  انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام شروع کیا انہوں نے کئی بھارتی فلموں میں کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر فرنٹ اور بیک دونوں کیمرے ایک ساتھ استعمال کرسکیں گے،لیکن کیسے؟ 

انہوں نے کئی کامیڈی شوز میں سٹینڈ اپ کامیڈی  کرکے شہرت کمائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com