آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

الیکشن کی طرف جانا ہےیا بند گلی میں فیصلہ ہونےوالا ہے،شیخ رشید

یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی عمران خان کی کال نہیں آئی،سینکڑوں کینٹینرز اسلام آباد آگئے ہیں۔30 ہزار کی نفری منگوائی گئی ہے،عوام کا فیصلہ 2 ٹوک ہے، الیکشن کراؤ اورگھر جاؤ۔

یہ بھی پڑھیں: اعلی عہدوں پرفائز،حساس معلومات رکھنے والےسینکڑوں پاکستانی شہریت چھوڑ گئے،انکشاف

سابق وفاقی وزیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں حکمرانوں کی شاہ خرچیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادھر ملک میں لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں جب کہ حکمران امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ابھی عمران خان کی کال نہیں آئی،سینکڑوں کینٹینرزاسلام آباد آگئے ہیں۔30 ہزار کی نفری منگوائی گئی ہے۔رنجیت سنگھ کی سوچ اسلام آباد کو پانی پت کا میدان بناناچاہتی ہے۔27 کلومیٹر کی حکومت اپنے گرد خود سارے صوبوں کا حصار بنوانے کی ذمہ دار ہے۔عوام کا فیصلہ 2 ٹوک ہے، الیکشن کراؤ اورگھر جاؤ۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی استحکام کا واحد حل ہے، آج 2 وزرا کے اضافے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام ہائیکورٹ نےاحسن اقبال کواسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں بری کردیا

انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر روز روپے کی قدر میں کمی، اجناس، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، رات 2 بجے پٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا ہے، یہاں طاقتور بے قصور جب کہ غریب قصور وار ٹھہرے ہیں، ہائیکورٹ نے پیناڈول دلائی، اب آٹا بھی دلائے۔

سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں؟ اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com