گجرات:عدالت کےاحاطے میں فائرنگ، پیشی پرآیا قیدی قتل

یوتھ ویژن نیوز(واصب غوری سے)گجرات میں سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے پیشی پرآیا قیدی قتل ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سےایک پولیس اہلکار اور ایک قیدی زخمی بھی ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس،شہبازشریف بیرون ملک اورحمزہ شہبازکمردرد کی وجہ سےعدالت میں پیش نہ ہوئے
پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ابتدائی تفتیش میں واقعہ پرانی دشمنی کا لگتا ہے۔
دوسری جانب عدالت کےاحاطے میں قتل پر وکلا برادری کی جانب سے احتجاج جاری ہے اور انہوں نے عدالتی امورکا بھی بائیکاٹ کردیا ہے۔
Load/Hide Comments