آصف زرداری،نوازشریف اور فضل الرحمٰن الیکشن نہیں روک سکتے،شیخ رشید
یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری، نواز اور فضل الرحمٰن الیکشن نہیں روک سکتے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومتی پالیسیوں پر اپنے تنقیدی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہری22سال بعد قانونی جنگ جیت گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے،6 ماہ میں معیشت ٹھیک نہیں ہوئی، برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اور ڈالر نہیں رکا۔
انہوں نے کہا کہ مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے، ملک کی اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے، نہ باہر سے امداد آئی اور نہ ہی اندر سے مدد ملی۔
Load/Hide Comments