ڈاکوؤں نےسیلاب زدگان کولوٹ لیا

یوتھ ویژن نیوز( قار عاشق حسین سے )ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال سے لوگوں کی زندگیاں مشکلات کا شکار ہیں وہیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈاکوؤں نے بھی لوٹ مار شروع کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں سیلاب کی تباہ کاری کی وجہ سے تباہ شدہ دیہات میں کشتی سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار شروع کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازگل کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملنےکےبعد پنجاب میں اہم عہدہ ملنےکا امکان

 ڈاکوؤں کے ہاتھ چڑھنے والے مظلوم متاثرین سیلاب کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی سیلاب کی وجہ سے لٹ چکے ہیں۔ اب ہمیں ڈاکوؤں نے بھی لوٹنا شروع کر دیا ہے۔  ہم مجبور ہیں، پریشان ہیں، ہماری مدد کی جائے نا کہ ہمیں لوٹا جائے۔ 

متاثرین کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ رات کے وقت سیلاب زدہ علاقوں میں کشتی چلانے پر پابندی عائد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی دنیا کےدوسرے امیرترین شخص بن گئے

 سیلاب متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک علاقے کے منتخب نمائندے ان تک نہیں پہنچے اور نہ کسی اور تنظیم کی جانب سے امداد پہنچائی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com