خاتون کے ہاں6 جڑواں بچوں کی پیدائیش، ایک دن بعد سب انتقال کرگئے

یوتھ ویژن نیوز( ثاقب غوری سے )پل بھر میں ملنے والی خوشیاں دکھ میں بدل گئیں۔۔ کراچی کے جناح اسپتال میں گزشتہ روز ایک خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے 6جڑواں بچوں میں سے بچ جانے والے پانچ بچے بھی انتقال کر گئے
کراچی میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن بدقسمتی سے کوئی بچہ بھی زندہ نہیں بچ سکا۔
کراچی میں خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے پانچ بچے انتقال کرگئے ۔ خاتون نے گزشتہ روز چھ بچوں کو جنم دیا تھا جن میں سے ایک مردہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 17ستمبرکوعام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
پانچ بچے پیدائش کے ایک روز بعد انتقال کرگئے۔ اسپتال انتطامیہ کے مطابق بچوں کا وزن کم ہونے کے باعث سانس میں تکلیف ہورہی تھی۔
بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے انکیوبیٹرز میں رکھا گیا تھا لیکن کوشش کے باوجود بچے جانبر نہیں ہو سکے۔
پیدا ہونے والے بچوں میں4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل تھے۔ بچوں کی جنم دینے والی خاتون کی پہلے بھی ایک اولاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلائٹ کےٹیک آف کرتےہی دونوں پائلٹس کےدرمیان ہاتھا پائی