روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کی تمام درخواستیں مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی تمام درخواستیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں معروف اینکر پرسن ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے پر عبدالاحد خان ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت ہوئی جس پر عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: شدید بارشوں کا ایک اور الرٹ،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سابق اہلیہ دانیہ شاہ بھی درخواست میں فریق تھیں، انھوں نے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی حمایت کی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کا فیصلہ برقرار رکھا۔ درخواست شہری عبد الاحد کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

ضیا اعوان وکیل ورثا عامرلیاقت نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں۔ درخواست گزار ایک سیاسی جماعت کے کارکن ہیں۔

عبدالاحد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔سیشن عدالت نے پوسٹ مارٹم کروانے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے11 ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل نہیں کی،اسلام آباد ہائیکورٹ

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جوڈیشنل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایس ایچ او نے پوسٹ مارٹم کرانے کی سفارش کی تھی۔ پولیس بھی چاہتی ہے کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہو۔

عبدالاحد خان ایڈووکیٹ نے مذید مؤقف اختیار کیا کہ فی الحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ عامر لیاقت کے انتقال پر شکوک پیدا ہوچکے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق وجہ انتقال سامنے نہیں آئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com