بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جسپریت بمرا اور ہرشل پٹیل کی واپسی ہوئی ہے جب کہ سینئر بولر محمد شامی کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

بھارتی اسکواڈ میں روہت شرما کپتان، کے ایل راہول، ویراٹ کوہلی، سوریاکمار یادیو، دیپک ہودا، ریشب پنٹ، دنیش کارتیک، ہارتیک پانڈیا، روی ایشون، یوزیندرا چہل، بمرا، بھونیشوور کمار، ہرشل پٹیل اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں کل 45 میچز کھیلے جائیں گے، 16 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com