روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

پاکستان -ترکمانستان کے مابین تجارتی اور اقتصادی روابط بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

اشک آباد ، (عمران منیر قذافی سے) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکمانستان کے صدر گربنگولی بردی محمدوف سے اشک آباد میں ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکمانستان کے مابین وسیع تر روابط کی مددسے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت، سیاحت اور عوامی رابطوں کے فروغ کے لیے سڑکوں ، ریل اور ہوائی رابطے ضروری ہیں۔ انہوں نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ بھی کیا ۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و سلامتی بالخصوص افغانستان میں بگڑتی معاشی اور انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افغانستان میں سردیوں کے تناظر میں سنگین انسانی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے فوری خوراک، ادویات اور پناہ کی فراہمی کے لیے افغانستان کے ساتھ عملی روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو معاشی تباہی سے بچانے کے لیے فوری مالی امداد ضروری ہے اور اس سلسلے میں افغانستان کے منجمد مالیاتی اثاثوں کو غیر منجمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن و استحکام علاقائی روابط اور خطے کی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے تمام امور پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ دونوں صدور نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ روابط مزید بڑھانے پر زور دیا۔
صدر مملکت کی ترکمانستان کی آزادی کے 30سال اور انکی "مستقل غیرجانبداری” کی پالیسی کی 25ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com