طلبا کیلئے خوشخبری،داخلہ کیلئےدوسرے شہرجانےکی ضرورت نہیں

یوتھ ویژن نیوز (ویب ڈسک ) پنجاب میں انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کیلئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم  لانچ کر دیا گیا ہے۔ سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث نے سسٹم لانچ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ثقلین مشتاق کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

تفصیلات کے مطابق آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے باعث اب داخلوں کی درخواست دینے کیلئے دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔  پنجاب کے 800 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ طلباء پورٹل سے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بھجوایا گیا راشن راستے میں فروخت

 داخلے کی درخواست www.ocas.punjab.gov.pk پر دی جا سکتی ہے . طلبا مزید تفصیلات یا رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 20-20-11-111-042 پر بھی کال کر سکتے ہیں. 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com