پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر، محترمہ جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور روس کا کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم پاکستان کا اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 درجے کا زبردست اضافہ چین کا تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی 9 امریکی کمپنیوں کی املاک منجمد کرنے کا اعلان بغیر فضل الرحمان کی حمایت کے آئینی ترامیم ناممکن ہے، بلاول بھٹو سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری دے دی مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترامیم کو ناقابل قبول اور ناقابل عمل قرار دے دیا پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان ریلی سے قبل گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع آئینی ترمیم کے بجائے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، مفتاح اسماعیل حکومت کا آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیرِ قانون اعظم نزیرتارڑ

سیلاب سے مزید 27 اموات،مجموعی تعداد 1191 ہوگئی

یوتھ ویژن نیوز ( مظہر چشتی سے ) سیلاب کی بے رحم ریلوں سے تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب سب کچھ بہا لے گیا، ملک بھر میں مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1191 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب کے باعث 11 لاکھ 6 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 7 لاکھ 31 ہزار مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، متاثرہ علاقوں میں سڑکیں کھنڈر کا منظر پیش کررہی ہیں، ہرطرف بربادی کے مناظر نظر آرہے ہیں جبکہ زمینی رابطے ختم، دو ر دراز مقامات تک رسائی نا ممکن بن چکی ہے۔

ادھر بد ترین سیلاب نے سندھ میں بھی شدید تباہی مچا دی ہے، پورا صوبہ اجڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 422 تک پہنچ گئی، 160 بچے بھی شامل ہیں جبکہ گھر، دکانیں اور کارخانے ریلوں کی نذر ہو چکے ہیں، مواصلاتی نظام ناکارہ، ٹرین سروس معطل، اشیاء کی ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بروقت اشیاء کی سپلائی نہ ہونے کے باعث غذائی بحران کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

این ڈٰی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں اور سيلابی ریلوں سے مزید 27 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کى تعداد ایک ہزار 191 ہو گئی ہے۔

گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ایک، خیبر پختون خوا میں 4 اور سندھ میں 15 افراد چل بسے، اب تک سندھ میں سب سے زیادہ 422 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

سیلاب کے باعث بلوچستان میں 253، خیبر پختونخوا میں 264 اور پنجاب میں 188 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، سیلابی ریلوں اور بارشوں کے باعث حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 522 مرد،246 خواتین اور399 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران 87 افراد حاليہ بارشوں اور سيلاب سے زخمى ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں اب تک زخمى ہونے والے افراد کی کل تعداد 3 ہزار 641 ريکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ پنجاب میں 2023 افراد زخمى ہوئے، سندھ میں زخمى افراد کى تعداد 1101 تک جا پہنچى ہے، بلوچستان میں حاليہ بارشوں سے زخمى افراد کى تعداد 164 ہے، خيبر پختونخوا میں 327 جبکہ آزاد کشمير میں 21 زخمى ہوئے ہیں۔

ملک بھر کے 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہيں جبکہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں 3 لاکھ 72 ہزار 8 سو 23 گھر تباہ ہوئے ہیں، بارشوں اور سيلاب سے جزوى طور پر 7 لاکھ 33ہزار 536 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 243 پلوں اور 173 دکانوں کو حاليہ بارشوں سے نقصان پہنچا، کل 5063 کلو ميٹر سڑک بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئیں، 7 لاکھ 31 ہزار سے زائد مويشيوں کا نقصان ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com