پاکستان نے ہانگ کانگ اور 6 جنوبی افریقی ممالک کے سفر پر پابندی عائد کر دی

pakistan travel ban

اسلام آباد۔ (ثاقب ابراہیم غوری سے): پاکستان نےنئے ویرینٹ “اومیکرون” نامی وائرس کے ظہور کے بعد ہفتہ کو ہانگ کانگ اورچھ جنوبی افریقی ممالک کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پر کہا کہ نئے کوویڈ ویرینٹ کے ابھرنے کی بنیاد پر، 6 جنوبی افریقی ممالک اور ہانگ کانگ کے سفر پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

وفاقی وزیر جو کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے چیئرمین بھی ہیں نے کہا کہ نئی قسم کے ویرینٹ کے ابھرنے سے 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام اہل شہریوں کو ویکسین لگانے کی ضرورت زیادہ بڑھ ہو گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں