افغانستان سے امریکا کےانخلا کوایک سال مکمل، طالبان کا جشن
یوتھ ویژن نیوز(ویب ڈسک ) طالبان آج افغانستان سے غیرملکی فوجوں کے انخلا کا ایک سال پورا ہونے پر جشن منا رہے ہیں ۔
افغانستان میں آج عام تعطیل ہے جبکہ دارالحکومت کابل میں چراغاں بھی کیا گیا ہے۔ کابل میں شہر میں لہرانے والے بینرز پر تین سلطنتوں کے خلاف فتوحات کا ذکر کیا گیا ہے۔بینرز کے مطابق ’برطانیہ اور سوویت یونین نے بھی افغانستان میں جنگیں ہاریں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے قرض منظور، ڈالرکی قدرمیں بڑی کمی ریکارڈ
رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی قیادت میں نیٹو افواج 20 سال تک افغانستان میں رہیں، اس دوران شدید لڑائی بھی دیکھنے کو ملی اور ان کے نکلنے پر طالبان نے اقتدار سنبھالا تھا۔
پچھلے سال 31 اگست کی رات فوجوں کے انخلا کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس سے تقریباً 20 سال تک جاری رہنے والی امریکی جنگ کا خاتمہ ہوا جو نو ستمبر 2001 کو نیویارک میں ٹوئن ٹاورز پر حملوں کے بعد شروع ہوئی تھی۔
اس لڑائی میں 66 ہزار افغان جنگجو اور 48 ہزار کے قریب عام شہری ہلاک ہوئے جبکہ امریکہ کے دو ہزار چار سو 61 اہلکار ہلاک ہوئے جسے امریکی شہریوں کے لیے برداشت کرنا کافی مشکل ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب ملتوی، آئی ایس پی آر
اسی طرح نیٹو میں شامل ممالک کے تین ہزار پانچ سو فوجی بھی مار گئے۔
بینرز کے علاوہ سرکاری عمارتوں پر طالبان کے سفید جھنڈے بھی بڑی تعداد میں لگائے گئے ہیں۔
منگل کو رات گئے کابل میں چراغاں کیا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ فائرنگ کر کے بھی خوشی کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھین: 9 اپریل کی رات عدالتیں کیوں کھلیں؟ چیف جسٹس نےرازکی بات بتادی