سیلابی،سیاسی اورمعاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہالے گیا،شیخ رشید
یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیلابی،سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہالے گیا ہے
سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول لاڑکانہ میں،فضل الرحمان ڈی آئی خان میں موجود ہیں جبکہ عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس نے ٹریفک الرٹ جاری کردیا
شیخ رشید نے کہا کہ مفتاح بہانا ہے،اصل نشانہ شہبازشریف سے اپنے نااہلی کے کیسز ختم کرانا ہے،ملک کا ساراانفراسٹرکچر ٹوٹ گیا ہے اور چاروں صوبوں میں فوج مدد کیلئے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 45 فیصد سے بڑھ گئی ہے،پٹرول بھی 20 روپے فی لیٹر بڑھنے لگا ہے غریب آدمی کی زندگی 5 مہینےمیں تباہ و برباد ہوگئی ہے۔
سربراہ عوام مسلم لیگ شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا ہے اگلی بات تب ہوگی جب میرے اور مریم کے نااہلی کیس ختم ہوں گے،اپنے سارے کیس سیدھے کرلیےاور ہمارے معاملے میں آپ کو کوئی فکر ہی نہیں ہے۔