اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ روس نے پیٹرول کی برآمدات پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی دنیا کے لیے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردار ضیاء محی الدین کی پہلی برسی "کپاس کی کاشت میں انقلابی تبدیلی وزیراعظم نے انتخابی نتائج میں تاخیر کے الزامات مسترد کر دیے بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ میں دو بم دھماکے20 افراد جاں بحق جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں سخت مزاحمت کا انتباہ دے دیا کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا قلعہ برقرار رکھ سکے گی؟ کراچی میں الیکشن کے انتظامات مکمل پی ٹی آئی کا 5 فروری کو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان

عوام کے بُری خبر، بجلی مزید 4 روپے69 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

یوتھ ویژن نیوز (مظہر چشتی سے ) – بجلی صارفین کیلئے بُری خبر ہے، بجلی مزید 4 روپے69 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ 

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 4 روپے 69 پیسے مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔ حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 65 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام کوغلام بنانےکیلئےدہشت پھیلائی جارہی ہے،عمران خان

سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ سی پی پی اے نے درخواست میں موقف دیا کہ جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد، کوئلے سے 12.74 فیصد، ڈیزل سے 1.46 فیصد اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی اور فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے ستائےعوام کے لیےبری خبر،بجلی مہنگی نہیں انتہائی مہنگی

اسی طرح، مقامی گیس سے 10.36 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درخواست میں بتایا گیا کہ ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی، جوہری ایندھن سے 14.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جوہری ایندھن سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت ایک روپے فی یونٹ رہی۔

جولائی کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ جولائی میں کل 13 ارب 76 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا 31 اگست کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com