اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعظم کی زیرِصدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وفاقی اور صوبائی وزراء کا تعاون مانگ لیا پی ٹی آئی کے بانی کی جان کو خطرہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال عمران خان نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی کمزوری کی پیش گوئی کی۔ بلوچستان کے کچھ ضلع ژوب 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی توثیق کردی تنزلی کا شکار معاشرے کے سدھار کی آخری اُمید اساتذہ اور اُن سے ہونےوالا ہتک آمیز سلوک طالبان نے حکومت پاکستان کو ‘بہت برے نتائج’ سے خبردار کردیا "اسلامیہ یونیورسٹی کا یورپی یونین کے وفد کا خیرمقدم شمسی توانائی، آرٹسٹری اور کیمپس اسپلنڈر کی نمائش” عائشہ عمر نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گوگل میٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔

حکومت سے مذکرات کامیاب ، پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی

اسلام آباد۔(واصب ابراہیم غوری سے):پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ پٹرولیم ڈویژن کے متعدد مشاورتی اجلاسوں کے بعد ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ہے ، پٹرول پر 99پیسے ، ڈیزل پر 83پیسے اضافے کی پٹرولیم ڈویژن کی تجویز کو تمام فریقین نے سراہا ہے ۔

وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان ستارہ امتیاز کی سربراہی میں ہونے والے مشاورتی اجلاسوں کے بعد ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی ، تمام فریقین نے پٹرولیم ڈویژن کی پٹرول کے موجودہ منافع میں 99پیسے یعنی 3روپے 91پیسے فی لٹر اور ڈیزل کے موجودہ مارجن میں 83پیسے یعنی 3روپے 30پیسے فی لٹر کے اضافے کی تجویز کو سراہا ہے ۔

ڈیلرز کے منافع میں 25فیصد اضافہ کی تجویز ماضی میں منافع پر نظر ثانی کے حوالے سے ہونے والی تاخیر کا احاطہ کرے گی اور مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے میں ڈیلرز کی مدد کرے گی ۔ پٹرولیم ڈویژن نے ڈیلرز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ موجودہ منافع میں 25فیصد اضافہ کی مذکورہ تجویز کے دفاغ کے لئے اپنی تمام تر کوششیں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے سامنے رکھے گی ، تاکہ پٹرولیم ڈیلرز کو یہ ریلیف قابل قدر شکل میں مل سکے ،ان کے منافع میں اضافہ ایک حقیقت بن سکے ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین سمجھتے ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی اضافی لاگت کو عام صارفین کو منتقل کرنا قابل عمل نہیں ہے تاہم پٹرولیم ڈویژن نے ڈیلرز ایسوسی ایشن کو یقین دلایا کہ جون 2022کے دوران منافع کو اس وقت مروجہ مہنگائی کے حساب سے ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن نے تجویز پیش کی کہ جون 2022میں ہونے والی ایڈجسٹمنٹ میں منافع کو فیصد کی شرائط میں طے کیاجاسکتا ہے اور پٹرولیم ڈویژن ڈیلرز کے مارجن کی 4اعشاریہ 40فیصد تک نظر ثانی کے لئے مجاز فورم سے منظوری حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے گا ۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن کی تجویز سے اصولی اتفاق کرتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن نے اسے مجاز فورم سے منظور کرانے کی پوری کوشش کی یقین دہانی کرائی ۔

اعلامیہ کے مطابق منافع میں فی الحال 25فیصد اضافہ کرنے اور 6ماہ کے بعد تبدیلی کا یہ انتظام عام لوگوں پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر ڈیلرز کے کاروبار کی حفاظت اورتحفظ کو یقینی بنائے گا ۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے ملک کی بہتری کے لئے مل جل کر کام پر اتفاق کیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com