سعودی عرب کا پاکستان سے براہ راست فلائیٹس شروع کرنے کا اعلان
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی، سعودی عرب کا پاکستان سے براہ راست فلائیٹس شروع کرنے کا اعلان اور سعودی عرب سے تین ارب ڈالر منتقل ہونے میں تمام قانونی معاملات طے پا گئے ہیں، چوہدری فواد حسین
اسلام آباد۔25نومبر (واصب ابراہیم غوری سے):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ہے ۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج تین اچھی خبریں ہیں، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔
سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائیٹس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور سعودی عرب سے تین ارب ڈالر منتقل ہونے میں تمام قانونی معاملات طے پا گئے ہیں، یہ رقم اسی ہفتے پاکستان کو مل جائے گی
Load/Hide Comments