سینیٹرعون عباس بپی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس تعینات
اسلام آباد (واصب ابراہیم غوری سے) وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر عون عباس بپی کو معاون خصوصی برائے ای کامرس تعینات کر دیا۔ کابینہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹر عون عباس بپی ملک میں ای تجارت کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامعہ پہنائیں گے۔ یوتھ ویژن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے کہ ملک بھر کے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میہا کیے جائیں اس سلسلے میں ڈیجیٹل کامرس کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے گزشتہ سال پاکستان میں ای کامرس میں ساڑھے چار ارب ڈالر کا کاروبار ہوا ۔ جبکہ پاکستان میں ایمازون کے آنے سے پاکستانی کاروباری حضرات خصوصا نوجوانوں کو ای کامرس کے ذرئعے عالمی مارکیٹ میں گھر بیٹھے تجارت کرنے کے مزید موقع میسر آئیں گے اور ای کامرس کی ونڈو سے پاکستان میں رواں سال مزید 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا دنیا اب ڈیجیٹل کرنسی کی جانب آگے بڑھ رہی ہے اور دنیا سکڑ کر موبائل تک آ گئی ہے۔ ای کامرس سے متعلق نوجوانوں کی صحیح ٹریننگ ، اور حکومتی مدد سے ہم نوجوانوں کے لئے روزگار ، اور فری لانسر جاب کے مزید مواقع پیدا کرسکتے ہیں اور کیونکہ تجارت کا مستقبل ای کامرس ہی ہے۔ جو قومیں اس ضمن میں سنجیدگی سے کام کریں گی وہ مستقبل کے معاشی لیڈرز کے طور پر دنیا میں نمایاں مقام رکھیں گی۔ اور انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان میں جدت اور ٹیکنالوجی کی نئی راہیں ہموار ہونگی اور پاکستان مزید ترقی کرے گا۔