ترقیاتی منصوبوں میں اعلی معیار اورفنڈز کے بروقت استعمال کویقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کانظام متعارف کرایا ہے:عثمان بزدار

لاہور: (مبشر بلوچ سے ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے ملاقات کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مالیاتی امور میں شفافیت حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے – ترقیاتی منصوبوں میں مالیاتی ڈسپلن نافذ کرنے سے کروڑو ں روپے بچائے ہیں -پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا -مالیاتی امور میں پنجاب حکومت کی شفافیت دوسرے صوبوں کے لئے قابل تقلید ہے -صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ پیش کرنے کا اعزاز پی ٹی آئی حکومت کو حاصل ہے -فنڈز کے بروقت اور صحیح استعمال کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں -ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار  اور فنڈز کے بروقت استعمال کویقینی بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کانظام متعارف کرایا ہے-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com