روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

ہم سب نے مل کر پولیو وائرس کا خاتمہ کرنا ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد۔ (واصب ابراہیم غوری سے):وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو کے 2 سالہ نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر پولیو وائرس کا خاتمہ کرنا ہے،بین الاقوامی برادری کو پولیو کے خاتمے میں افغانستان کی بھی مدد کرنی چاہیئے ۔ ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے اپنی زیر صدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے انسداد پولیو کے موثر اقدامات پر صوبائی صحت کے محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بین الاقوامی شراکت داروں کا مالی اور تکنیکی امداد پر شکریہ اداکیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موسم سرما میں پولیو کے پھیلاو کی شرح کم ہوتی ہے اور بچوں کی ایمونائزیشن کے لیے یہی موزوں ترین وقت ہوتا ہے۔ ہم سب نے مل کر پولیو وائرس کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو پولیو کے خاتمے میں افغانستان کی بھی مدد کرنی چاہیئے تا کہ ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بچوں کے دیگر ایمونائزیشن پروگرامز کو بھی انسداد پولیو مہم کے ساتھ چلایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کوریج حاصل کی جاسکے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اگلے پانچ سالوں کے لیے 798.6 ملین ڈالر کا PC-I منظوری کے لیے تیار ہے جس میں بین الاقوامی اداروں اور حکومت پاکستان کی مالی معاونت شامل ہے۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے سال 2020 میں پولیو کے 84 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ دس ماہ میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جو پاکستان کی انسداد پولیو کے حوالے سے بڑی کامیابی ہے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے پاکستان میں پولیو وائرس افغان مہاجرین کے ذریعے داخل ہوتا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کے پاکستان کو 36 ماہ کا عرصہ بغیر کسی پولیو کیس کے رپورٹ ہوئے مکمل کرنے کے بعد ولڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے ” پولیو فری ” سرٹیفیکیٹ حاصل ہو جائے گا۔

انجنئیر ان چیف پاکستان آرمی نے اجلاس کو پولیو ٹیموں کو فراہم کر دہ سکیورٹی کے حوالے سے آگاہ کیا۔بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے انسداد پولیو مہم کی موثر قیادت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کا حکومت پاکستان کے انسداد پولیو اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

ٹاسک فورس کے اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان، وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید، وزیر صحت بلوچستان سید احسن شاہ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی، انجنئیر ان چیف پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، تمام چیف سیکریٹریز، ڈبلیو ایچ او ، یوینسف ، سی ڈی سی، گاوی، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن اور روٹری انٹرنیشنل کے اعلی حکام اور سینئر سرکاری افسران کی شرکت۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com