پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گی میاں سومرو ڈی نوٹیفائی ہوگئے

یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے ) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرگئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سے مسلسل غیرحاضری پر میاں محمد سومرو کی نشست خالی قرار دی تھی۔ وہ جیکب آباد کے حلقے این اے 196 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : شہباز گل کا طبی معائنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے انکار
Load/Hide Comments