شہباز گل کا طبی معائنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے انکار
یوتھ ویژن نیوز ( ثاقب غوری سے ) : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
انہیں طبی معائنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے لیجانا تھا۔ لیکن ذرائع نے خبر دی ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اڈیالہ جیل حکام اسلام آباد پولیس سے تعاون نہیں کررہے، جبکہ شہباز گل بھی اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے گریزاں ہیں۔ خیال رہے کہ شہباز گل کو میڈیکل کروانے کے لیے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں منتقل کیا جانا تھا۔ جو کہ تاحال ممکن نہیں ہوسکا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کی شہباز گل سے جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Load/Hide Comments