مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی
یوتھ ویژن نیوز ( مبشر بلوچ سے ) اسلام آباد مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے مارکیٹ آپریشن فیس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ایک درخواست دائرکی ہے، جس میں مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 1 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
ذرائع کے مطابق اس درخواست کی منظوری کے بعد فی یونٹ پر مارکیٹ آپریشن فیس کی لاگت 4 روپے 56 پیسے ہوجائے گی اور صارفین پر 27 اعشاریہ 58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی 31 اگست کو درخواست پر سماعت کرے گی
Load/Hide Comments