ڈالر 1 روپیہ 51 پیسے سستا ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

کراچی (عاقب غوری سے ) – کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی روپیہ مزید مستحکم ہوا، انٹربینک میں ڈالر 1 روپیہ 51 پیسے سستا ہوکر 213 روپے 98 پیسے کا ہوگیا۔ ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 764 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 1 روپیہ 51 پیسے سستا ہوکر 213 روپے 98 پیسے کی سطح پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ
ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 1 اعشاریہ 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
Load/Hide Comments