وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی خصوصی افراد کی آواز بن گئے۔

یوتھ ویژن نیوز ( مظہر چشتی سے ) لاہور: پنجاب حکومت کا بڑا اعلان، خصوصی افراد کے بڑے مطالبات تسلیم ملازمین کے بڑے مطالبات تسلیم کرلیے گئے۔ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو ماہانہ 10 ہزار روپے کنوینس الاؤنس کی مد میں ادا کرے گی، اس کے علاوہ ان ملازمین کی پوسٹوں کو بھی اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چودھری پرویز الہیٰ نے آج خصوصی افراد سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں ؛بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پرلینڈنگ،طیارہ 12مسافروں کو لیکر دبئی روانہ, طیارے میں کون سوار ہوئے سوال آٹھ گیا؟

انہوں نے اعلان کیا کہ مخصوص 664 آسامیوں پر فی الفور بھرتی کی جائے گی۔ بھرتی کا عمل فوری شروع ہوجائے گا۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو آج ہی سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوانے کی ہدایت کردی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افسوس کامقام ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اپنے دور میں معذور افرادکے مسائل سے پہلوتہی کی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے معذور افراد کے وفد نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات وفد نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تمام مسائل سنے اوران کے حل کیلئے فوری احکامات دیے۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سیکرٹری خزانہ اوردیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔ خصوصی افراد نے مسائل حل کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com