بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پرلینڈنگ،طیارہ 12مسافروں کو لیکر دبئی روانہ, طیارے میں کون سوار ہوئے سوال آٹھ گیا؟

یوتھ ویژن نیوز ( واصب غوری سے )کراچی بھارت سے آنے والے خصوصی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ،خصوصی طیارہ کراچی ائیرپورٹ سے 12 مسافروں کو لیکر دبئی روانہ ہوگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت سے آنے والے خصوصی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد خصوصی طیارہ کراچی ائیرپورٹ سے 12 مسافروں کو لیکر روانہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں، پاکستان میں10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

ذرائع ائیرپورٹ کا بتانا ہے کہ خصوصی طیارہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی ائیرپورٹ پہنچا،بھارتی شہر حیدرآباد دکن سے آنے والا  خصوصی طیارہ کراچی ائیرپورٹ سے مسافروں کو لیکر دبئی روانہ ہوا،بھارت سے آنے والا خصوصی طیارہ گلوبل بمبارڈیئر G5 ہے،خصوصی طیارے نے دوپہر 12:10 بجے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کی،خصوصی طیارے میں 12 مسافروں کو سوار کرنے کے بعد کپتان طیارے کو لیکر دبئی روانہ ہو گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com