آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

پاک فضائیہ نے 7 ایئرآفیسرز کی ایئروائس مارشل کے عہدے پرترقی کر دی 

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 7 ایئرآفیسرز کو ایئروائس مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ 

ترقی پانے والے ایئرآفیسرز میں ایئر وائس مارشل فاروق ضمیر آفریدی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ایئر وائس مارشل تیمور اقبال اور ایئر وائس مارشل حاکم رضا شامل ہیں۔ 

ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی، ایئر وائس مارشل محسن محمود اور ایئر وائس مارشل طاہر محمود کی بھی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی کی گئی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر وائس مارشل فاروق ضمیر آفریدی نے اپنے کیرئیر کے دوران فائٹر اور آپریشنل کنورژن یونٹس، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : لندن پلان منظرعام پرآگیااپوزیشن اور حکومت میں معاملات طے پاگئے! اپوزیشن کی بڑی شخصیت لندن روانہ

ائیر وائس مارشل اورنگزیب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈویلپمنٹ) تعینات رہے، جبکہ ائیر وائس مارشل تیمور اقبال نے اپنے کیریئر کے دوران فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔

ترجمان نے بتایا کہ ائیر وائس مارشل حاکم رضا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر جے ایف۔17 اور سربراہ پاک فضائیہ کے سیکرٹری کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔  ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈیولپمنٹ) اور ڈائریکٹر (جنرل ڈیوٹیز گروپ) اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ائیر وائس مارشل محسن محمود ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (ریڈار انجینئرنگ) اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ائیر وائس مارشل طاہر محمود ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن) اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com