اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو راور ثریا پروین سکالرشپ پروگرام کے تحت شعبہ فارمیسی کے ایک طالب علم کو ہر سال وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔
بہاولپور ( قاری محمد عاشق حسین سے ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو راور ثریا پروین سکالرشپ پروگرام کے تحت شعبہ فارمیسی کے ایک طالب علم کو ہر سال وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور ثریا پروین سکالرشپ کی عہدیدار نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پر و وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر اور ڈاکٹر حاجی محمد شعیب چیئرمین شعبہ ہومن نیوٹیشن اینڈ ڈائٹیشن بھی موجود دتھے۔ معاہدے کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس کے ذریعے فارم ڈی کے طالب علم کی مکمل فیس کی ادائیگی مرکوزہ سکالرشپ کے ذریعے کی جائے گی۔ اس سلسلے میں یتیم طلبا و طالبات کو ترجیح دی جائے گی۔
Load/Hide Comments