وزیراعلیٰ پنجاب کا یومِ آزادی پر یونیورسٹی تک کے طلبہ کو مفت کتابیں دینے کا اعلان

یوتھ ویژن نیوز لاہور (علی رضا سئ ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے یوم آزادی پر طلبہ کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان کردیا، یونیورسٹی تک کے طلبہ کو کتابیں مفت ملیں گی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے مزارِاقبال پر پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا بلائنڈ طلبہ کیلئے جو ادارے بنائے تھے، اس کو توسیع دیں گے۔ آنے والے دنوں میں ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی، معیشت ترقی کرے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں دفاع مزید مضبوط ہوگا، آج یہ وطن نہ ہوتا تو ہماری کوئی شناخت نہ ہوتی۔ کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ اقلیتوں نے بھی حصول وطن کیلئے قربانیاں دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com