محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام چک نمبر13بی سی بہاول پور میں فارمر ڈے کا انعقاد

24 11 2021

بہاول پور: (یاسر ملک سے )محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام چک نمبر13بی سی بہاول پور میں فارمر ڈے منعقد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بہاول پورحافظ محمد شفیق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) بہاول پور چوہدری طارق جاوید، اور ایگریکلچر آفیسر بہاول پور ڈاکٹر سلمان احمد اور کسانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اچھی پیداوار اور گندم کی منظور شدہ اقسام کو بروقت کاشت کے بارے میں معلومات دی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاول پور محمد شفیق نے کہا کہ گندم کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر گندم کی بھرپور پیداوار کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی نہایت اہم مرحلہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھرپور پیداوار کے لیے دیگر عوامل کی طرح پانی کی اہمیت کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت طارق جاوید نے کاشت کاروں کو گندم بوائی کے موقع پر فاسفورس اور پوٹاش کھاد کی اہمیت بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے کسان کارڈ کو ایچ بی ایل کونیکٹ سے حاصل کرنے کا طریقہ کار بتایا اور اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں