پی ٹی آئی یا ٹی ایل پی ؟جلسہ کس نے بڑا کیا؟ سوشل میڈیا پر بحث جاری
یوتھ ویژن نیوز: (قاری عاشق حسین سے ) تحریک انصاف اور تحریک لبیک کی جانب سے گزشتہ روز بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا گیا۔ تاہم سوشل میڈیا پر اب بھی یہ موضوع زیر بحث بناہوا ہے کہ کس جماعت کا جلسہ بڑا تھا ؟
بلاشبہ دونوں جماعتوں نے 13 اگست کو بڑے اجتماعات منعقد کئے لیکن عالمی سطح پر تحریک انصاف کے جلسے کو زیادہ پذیرائی ملی مگر تحریک لبیک کا جلسہ کسی بھی لحاظ سے تحریک انصاف سےچھوٹا نہ تھا۔
سوشل میڈیا پر جاری بحث میں راولپنڈی اور لاہور جلسے پر ملے جھلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔لیکن شعبہ صحافت سے منسلک افراد کا جھکاؤ ٹی ایل پی کی جانب ہے ۔ نامور صحافی اجمل جامی نے ٹویٹ کیا کہ ”یہ بھی عوامی مقبولیت ہے اسے بھی کاؤنٹ کرنا ہوگا”۔
Load/Hide Comments