اسکائی نائن بیسٹ ایچیومنٹ ایوارڈ تقریب میں خدمات کے شعبہ کی بہترین ہاسپیلٹی ڈویلپر کمپنی قرار
اسلام آباد ( مسرور احمد سے) اسکائی نائن بیسٹ ایچیومنٹ ایوارڈ تقریب میں خدمات کے شعبہ کی بہترین ہاسپیلٹی ڈویلپر کمپنی قرار پائی۔تنویر احمد پاکستان ہائی کمیشن کولمبو سری لنکا
کولمبو ایوارڈز تقریب میں سکوائر نائن کی کاوشوں کی جتنی تعریف کی جائے،کم ہے۔چوہدری ندیم اے رؤف صدر راولپمڈی چیمبر
پاکستان کا مستقبل خدمات کے شعبے کی معاشی ترقی میں مضمر ہے۔ سید مصطفی حسین سی ای او سکائی نائن
کولمبو(پ ر) سری لنکا میں ہائی کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اسکائی نائن بیسٹ ایچیومنٹ ایوارڈ تقریب میں خدمات کے شعبہ کی بہترین ہاسپیلٹی ڈویلپر کمپنی قرار پائی۔ واضح رہے کہ تینتیسویں ایوارڈ تقریب کا انعقاد ہائی کمیشن آف پاکستا ن کولمبو سری لنکا اورراولپنڈی چیمبر آف کامرس نے مشترکہ طور پر کر رکھا تھا۔جبکہ ایوارڈ تقریب میں اسکوائر نائن کو بہترین کمپنی رئیلٹرز راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ واضع رہے کہ ہاسپیٹیلٹی کہ شعبہ میں سب سے کم وقت میں عوام میں پزیرائی کے باعث آر سی سی آئی نے مزکورہ کمپنیوں کو بہترین خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز کے لئے منتخب کیا تھا۔ اسکوائر نائن کے سی ای او ملک ولید نے کہا کہ ہم پوری ایمانداری سے اپنے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں، اور ہمارا عزم اپنے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تحفظ اور ان کے سرمایہ کو محفوظ ترین بنانا ہے۔ سید مصطفی حسین چیف ایگزیکیٹو اسکائی نائن ڈویلپرز گروپ آف کمپنیز نے کہا کہ پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ پاکستان کا ویژن ترقی ہے اور قائد کا پاکستان روشن اور ترقی یافتہ پاکستان بن کر چمکے گا، انہوں نے کہا کہ اسکائی نائن ڈویلپرگروپ پوری دنیا میں موجود سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں معاون کاکردار ادا کرئے گا اور میزبانی کے شعبہ میں پاکستان کی نیک نامی کا باعث ہو گا، چیف ایگزیکٹیو ا سکوائر نائن ولید ملک کا کہنا تھا کہ ایوارڈ حاصل کرنا ہماری محنت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثمر ہے، اور آئندہ بھی اسی عزم سے وطن کی خدمت جاری رکھیں گے۔ تقریب میں راولپنڈی چیمبر کے صدر اور ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران سمیت کولمبو میں پاکستان کے ہائی کمشنر تنویر احمداور پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا جبکہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے تقریب کے اختتام پر دعا بھی کی گئی۔