روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

مفتاح اسماعیل نے تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری دے دی

اسلام آباد ( ثاقب غوری سے ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےعوام کو خوشخبری سناتے ہوئے  کہا ہے کہ آئندہ مہینوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی اوراس سے پاکستانی صارفین کو بھی ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کر لیا ہے اور سٹاف لیول کے معاہدے پر پہنچ چکے ہیں اور توقع ہے کہ اسی ماہ کے آخر تک بورڈ کی منظوری بھی ہو جائے گی۔  غیر ملکی نشریاتی ادارے سی این بی سی ایشیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ  مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں مشکل فیصلے لیتے ہوئے تیل اور بجلی پر سبسڈی واپس لینا پڑی اور دیگر اشیا پر ٹیکسوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے اور میرے خیال میں اب ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجہ میں طلب کم ہونے سے درآمدات میں واضح کمی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں بھی نمایاں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے، یہ سلسلہ اب جاری رہے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا حکومت کی موثر حکمت عملی اور مشکل مالیاتی فیصلوں سے ملک مشکل معاشی حالات سے نکل گیا، عام آدمی کی تکلیف سے آگاہ ہیں ،گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں بھی نمایاں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے، آئندہ مہینوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی اوراس سے پاکستانی صارفین کو بھی ریلیف ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے سری لنکا کی طرز پر معاشی ابتری کی پریشان کن صورتحال کی طرف گامزن ہونے کے شدید خدشات پیدا ہو گئے تھے، پاکستان کی دیوالیہ پن جیسی صورتحال ہو رہی تھی لیکن ہم نے اپنی پالیسیوں میں اہم تبدیلیاں کیں اور کفایت شعاری کے ذریعے مالی مشکلات پر قابو پانے کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی اور مشکل مالیاتی فیصلے کئے جس کے نتیجہ میں ہم اس صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے اس وقت سری لنکا جیسی صورتحال کا قطعی سامنا نہیں ہے اور پاکستان اپنی مشکل صورتحال سے نکل چکا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ مہینوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی اوراس سے پاکستانی صارفین کو بھی ریلیف ملے گا۔ آئی ایم ایف سے رواں ماہ کے آخر میں 1.17 بلین ڈالر کی قسط مل جائے گی۔ آئی ایم ایف رواں مالی سال میں 4 بلین ڈالر دےگا جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر اجناس کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں۔ تین ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی لانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com