کھانےکےبعدچہل قدمی متعدد بیماریوں کاعلاج ہے
کھانے کے بعد مختصر چہل قدمی امراض قلب اور ذیابیطس جیسی بیماریوں سے انسان کو محفوظ رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ لیمرک کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دوپہر اور شام کے کھانے کے بعد چند منٹ چلنے سے انسولین کی سطح بہتر ہوتی ہے۔
سائنسدانوں نے کھانے کے بعد بیٹھے رہنے، کھڑے رہنے اور واک کے اثرات کا موازنہ کیا گیا ہے۔ جس سے معلوم ہوا ہے کہ کھانے کے بعد بیٹھے رہنے کے مقابلے میں کھڑا رہنا زیادہ فائدہ مند ہے جبکہ چلنا پھرنا سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس سے خون میں گلوکوز کی مقدار کم ہوتی ہے اور انسولین کی سطح بہتر ہوتی ہے۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ کھانے کے فورا بعد خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھنے لگتی ہے ۔ اگر اس دوران آپ فوری چلنے لگتے ہیں تو پٹھوں کی حرکت سے انسولین کا افراز بہتر ہوجاتا ہے۔
Load/Hide Comments