لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر بہاولپورتعینات

اسلام آباد ( یوتھ ویژن نیوز )فوج میں کورکمانڈر کے لیول پر بڑی تقرریاں اور تبادلے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کورکمانڈر پشاور کی پوسٹ سے تبادلہ کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو کمانڈر پشاور کور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی کور کمانڈر بہاولپور تعیناتی کردی گئی ہے۔
دوسری طرف لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کو حسن اظہر حیات کی جگہ ملٹری سیکرٹری پاک فوج تعینات کردیا گیا۔
Load/Hide Comments