ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل نے شعبہ اینٹومولوجی فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو ایکریڈیشن دے دی
بہاولپور (قارری محمد عاشق حسین سے): ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل نے شعبہ اینٹومولوجی فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو ایکریڈیشن دے دی ہے۔ یہ ایکریڈیشن کیٹگری x-3میں دی گئی ہے۔ مرکوزہ کمیٹی نے گزشتہ فروری میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ کیا تھا ۔ اس دورے کی رپورٹ کے بعد فروری 2023تک شعبہ اینٹومولوجی کو ایکریڈیشن حاصل ہو گئی ۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال اور شعبہ اینٹومولوجی ڈاکٹرمحمدوقارحسن کو مبارکباد دی ہے۔
Load/Hide Comments