قاسم سوری الیکشن کمیشن کو دھوکا دے گئے، ترجمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد یوتھ ویژن نیوز کے مطابق فواد چودھری کی جانب سے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے سنگین الزامات پر ترجمان الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ جنہوں نے رہنما پی ٹی آئی کے الزامات کو گمراہ کن اور حقائق کے برعکس قرار دے دیا ہے۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کسی ارکان اسمبلی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا تھا۔ تاہم موجودہ سپیکر کی جانب سے 11 ارکان اسمبلی کے استعفے ملے جن کو ضابطےکے تحت منظور کرکے الیکشن شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن آئین کے مطابق 60 یوم کے اندر ان نشستوں پر الیکشن کرائے جائیں گے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com