ایمن الظواہری پر حملے میں پاکستانی سرزمین استعمال ہو نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : بابر افتخار

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون کے حوالے سے وزارت خارجہ کی وضاحت کے بعد بار بار کسی بیان کی تُک نہیں بنتی۔ایمن الظواہری پر ہونے والے حملے میں پاکستانی سرزمین استعمال ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ لسبیلہ کے قریب پاک فوج کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، ہم سب اس واقعے کے بعد سے کرب میں ہیں مگر سانحے کے بعد سے سوشل میڈیا پر غلط اور لغو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اس طرح کی قیاس آرائیاں بہت حساس ہیں کیونکہ یہ شہدا کے لواحقین کے دکھ اور تکلیف کا سبب بن رہی ہیں۔
Load/Hide Comments