اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس ملتوی رہتا تو سب خیر تھی ،آئینی اداروں کو متنازعہ بنانے کا فنڈڈ ایجنڈا کافی پرانا ہے، بیرسٹر شہزاد اکبر
اسلام آباد۔(واصب ابراہیم غوری سے): وزیراعظم کے مشیربرائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ نواز شریف خاندان شروع دن سے بجائے اپنے کیس کے میرٹ کے اس کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے کہ کیس کے اصل حقائق پہ بات نہ ہو، آئینی اداروں کو متنازعہ بنانے کا فنڈڈ ایجنڈا کافی پرانا ہے۔
پیرکو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک بات تو واضح ہے کہ سارا رولا اسلام آباد ہائی کورٹ میں مجرمہ کی اپیل کی شنوائی کا ہے، اگرعدالت اپیل نہ سنتی اور مجرمہ کی خواہش کے مطابق کیس ملتوی رہتا تو سب خیر تھی ۔ نہ پہلے اپنا وکیل فارغ ہوتا، نہ من گھڑت درخواستیں آتی، نہ جج شمیم والا ناٹک رچتا اور نہ آڈیو لیک آتی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف خاندان شروع دن سے بجاے اپنے کیس کے میرٹ کے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے کہ کیس کے اصل حقائق پہ بات نہ ہو، باقی آئینی اداروں کو متنازعہ بنانے کا فنڈڈ ایجنڈا کافی پرانا ہے۔