پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم وکٹ گرگئی

پشاور( عمران قذافی سے ) پشاور سے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی انجینئر فہیم احمد خان نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں۔ عمران خان نے کہا اداروں کو مضبوط کروں گا۔ خیبرپختونخوا کے اداروں میں غیرمتعلقہ بندوں کو لگا کر اداروں کو تباہ کیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ گرین پاسپورٹ کو عزت دینے کی بات کی تو رینکنگ 124 سے 197 پر چلی گئی۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا میں ایسا افسر لگایا گیا جو کیسز فارورڈ ہی نہیں کرتا۔ 75 سال میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی تحریک انصاف کے دور میں ہوئی۔ان کے مطابق میرٹ کی بات تحریک انصاف کی حکومت گالی سمجھ رہی ہے۔ محکموں میں سفارشی لوگ آرہے ہیں۔ پی ٹی آئی سے اس لیے الگ ہورہا ہوں کہ پارٹی کا دفاع نہیں کرپارہا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com