ملک میں کورونا سے مزید 9 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد (ثاقب غوری سے ) – ملک میں کورونا سے مزید 9 افراد انتقال کر گئے۔ گزشتہ روز کورونا کے 806 کیس رپورٹ ہوئے۔
این آئی ایچ کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ آٹھ پانچ فی صد رہی۔ اسپتالوں میں زیر علاج 160 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 20 ہزار 949 ٹیسٹ کیے گئے۔ صوبہ بھر سے کورونا کے 323 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 514,475 ہو چکی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ایبٹ آباد کورونا وائرس سے شدید متاثرہ شہر بن گیا جہاں شرح 21.74 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مظفرآباد میں کورونا وائرس کی شرح 19.23 فیصد ریکارڈ، صوابی میں کورونا وائرس کی شرح 14.29 فیصد ریکارڈ، بہاولپور میں کورونا وائرس کی شرح 12.50 فیصد ، لاہور میں وائرس کی شرح 10.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مردان میں کورونا وائرس کی شرح 9.72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گلگت میں کورونا وائرس کی شرح 4.30 فیصد، میرپور میں کورونا وائرس کی شرح 4.11 فیصد ریکارڈ، فیصل آباد میں شرح 3.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔